مندرجات کا رخ کریں

صفحہ اولیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صفحہ اولیں (جمع: صفحات اولیں - انگریزی homepage) سے مراد ایک ایسے یوت (URL) یا محلی ملف (local file) کی ہوا کرتی ہے کہ جو متصفح جال یعنی web browser کو شروع کرنے (یا کھولنے) پر خود کار طریقے سے یا اپنے آپ اثقال (load) ہوجایا کرتی ہے اور اس فائل سے متعلقہ ویب صفحہ، شمارندے کے تظاہرے (screen) پر نظر آنے لگتا ہے؛ یہی مقصد کمپیوٹر پر صفحہ اولیں کے لیے مخصوص زِرَیہ (button) کو دبا کر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ صفحہ اولیں کی اصطلاح مذکورہ بالا تعریف کے علاوہ بھی مستعمل نظر آتی ہے اور اس کے دائرۂ کار میں کسی موقعِ حبالہ (web site) کا اہم ترین یا بنیادی صفحہ بھی شامل ہوتا ہے جسے عام طور پر صفحۂ رئیسہ (main page) یا جبیں صفحہ (front page) بھی کہتے ہیں۔ صفحۂ اول کی اصطلاح اردو دائرۃ المعارف پر اسی مقصد کے لیے مخصوص ہے یعنی اس کو انگریزی میں مستعمل صفحۂ رئیسہ اور جبیں صفحے کے نعم البدل کے طور اختیار کیا گیا ہے کیونکہ انگریزی میں عام طور پر صفحۂ اول کا کوئی متبادل استعمال نہیں ہوتا (یا کم از کم عام نہیں) جبکہ اردو میں صفحۂ رئیسہ یا جبیں صفحے سے بہتر صفحۂ اول اپنے مفہوم میں وسعت رکھتا ہے۔

نگار خانہ

[ترمیم]