رسالہ
رسالہ (انگریزی: Periodical literature)، جس کی جمع رسائل ہے، ان مطبوعات کا نام ہے جو وقفے وقفے سے بار بار چھپتے ہیں۔ ایسی مطبوعات عام طور سے ہر زبان میں چھپتی ہیں۔ یہ مطبوعات عمومی اور حالات حاضرہ پر مرکوز ہو سکتی ہیں یا پھر خاص حلقے کے لوگوں پر مرکوز ہو کر چھپ سکتی ہیں، جیسے کہ خواتین کے رسائل، جو خواتین کے حالات اور مسائل پر مبنی ہوتے ہیں، بچوں کے رسائل عمومًا بچوں کی رہنمائی، انھیں معلومات فراہمی اور اخلاق سازی پر مرکوز ہوتے ہیں۔ اسی طرح سے مذہبی رسائل کسی مذہبی عقائد، امور زندگی میں مذہب کی رہنمائی اور مقدس کتابوں کے دروس پر مبنی ہوتے ہیں۔
کچھ رسائل خاص صنعت سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ مثلًا برطانیہ سے ایک رسالہ آٹو کار جاری ہوتا ہے وہاں کی کار صنعت کا جائزہ لیتا ہے۔ اسی سے لائسنس حاصل کر کے بھارت آٹو کار انڈیا ہے جو بھارت میں یہی کام کرتا ہے اور یہاں کی کار صنعت کا جائزہ لیتا ہے۔ [1] اسی طرح تیمار داری کے شعبے سے متعلق ایک رسالہ مشہور ہے، جس کا نام جان ہاپکنس نرسنگ میگزین ہے۔[2]
کچھ ادارے بھی اپنے رسائل نکالتے ہیں۔ مثلًا بھارت کے نوئیڈا علاقے میں موجود سینٹ جوزف اسکول ایک رسالہ نکالتا ہے جس کا عنوان ریڈیئنس ہے۔ [3] اسی طرح ادارہ جات کے بھی اپنے رسالے ہوا کرتے ہیں۔ بھارت میں ہندو قومیت کی علمبردار تنظیم آر ایس ایس کا رسالہ آرگنائزر ہے[4]، جسے ان کا ترجمان بھی سمجھا جاتا ہے۔
میعاد
[ترمیم]رسالوں کی میعاد اپنے ناشر یا رسالے کے پیچھے کے ادارے کی پالیسی پر منحصر ہوتی ہے۔ کچھ رسالے ہفتہ وار ہوتے ہیں۔ کچھ پندرہ روزہ، ماہانہ، دو ماہی، سہ ماہی، شش ماہی (سال میں دو بار) اور سالانہ ہوتے ہیں۔ کبھی ناشر حضرات اور اشاعتی گھرانے یاد گار رسالوں کے نمبر شائع کرتے ہیں، جن کی ضخامت عام رسالوں سے کافی مختلف ہوتی ہے۔ نیز اداروں کی پالیسی اور حسب ضرورت رسالوں کی ضخامت میں اضافہ یا اس میں کمی کی جا سکتی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 30 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2019
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 31 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2019
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 14 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2019
- ↑ https://www.organiser.org/